ملک میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے

پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

فوٹو: فائل


پشاور: پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کی مجموعی تعداد 29 ہوگئى ہے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرم کے مطابق نئے دونوں کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک کیس وزیرستان اور دوسرا لکی مروت کے علاقے سے رپورٹ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت سے 14 ماہ کی بچی اور جنوبی وزیرستان سے13 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں پولیو کے دو کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہوگیا۔


متعلقہ خبریں