لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک

لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک

لاہور: قوم کے بہادر سپوت، شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم  کو لاہورکے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے آبادی کو بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا

ہم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے شہید کی نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری سول حکام کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں، علاقہ معززین اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید ونگ کمانڈر کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید نعمان اکرم کی روح کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبرجمیل اور اس پراجرعظیم کی دعائیں کی گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق شہید کی نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہدا قبرستان لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فضائیہ کا ایف  -16 طیارہ گزشتہ روز ایک مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے کے ساتھ پاک فضائیہ کے شاہین ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو آرمی چیف کا شاندار خراج عقیدت

ہم نیوز نے گزشتہ شب اس حوالے سے بتایا تھا کہ قوم کے بہادر سپوت نے شہری آبادی کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا تھا وگرنہ ان کے پاس اتنا وقت تھا کہ وہ باآسانی جہاز سے نکل سکتے تھے۔

ہم نیوز نے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ماہرین کے حوالے سے بتایا تھا کہ شہید پائلٹ نے آخری وقت تک نہ صرف اپنے طیارے کو آبادی سے دور رکھا بلکہ اس کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں بھی داخل ہونے سے روکا۔

جب بھی ضرورت پڑی جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے، شہید پائلٹ کا آخری انٹرویو

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دے رہا تھا کہ ایف-16 طیارے میں گرنے سے قبل آگ لگی ہوئی تھی۔ آگ طیارے کے پچھلے حصے میں لگی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ شکر پڑیاں میں چاند تارا چوک سے ملحقہ گرین بیلٹ میں گرکر تباہ ہوا اور ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے جام شہادت نوش کیا۔


متعلقہ خبریں