اٹلی: 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں 31 فیصد اضافہ


روم: اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکتیس فیصد اضافہ ہوا جبکہ مہلک وائرس سے ہلاکتیں ایک سو چھیانوے سے بڑھ کر آٹھ سو ستائیس تک پہنچ گئیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی پیدا ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بزرگ افراد کے بجائے نوجوانوں کو آئی سی یو وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بزرگ افراد میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اور اُن میں اس مرض سے بچنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

اٹلی میں مرنے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمریں 90 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں میں 31 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اطالوی حکام نے سوائے میڈیکل اور کھانے پینے کی دکانوں کے سوا ملک بھر میں تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔

متاثرہ شہروں میں داخلے اور نکلنے پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی پر 3 ماہ قید کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اسکولز اور یونیورسٹیز  پہلے ہی بند ہیں جبکہ عوامی اجتماعات، کھیل اور مذہبی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس وقت یورپ بھر میں وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 951 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں