جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان گرفتار


لاہور: میرٹ کے برعکس پلاٹ حاصل کرنے کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمان تفتیش کے لیے پیش ہوئے تاہم تفتیشی افسران کو مطمئن نہ کر سکے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

میر شکیل کو سابق وزیراعلیٰ نواز شریف سے مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں چون کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

میر شکیل الرحمان نے زمین کس سے خریدی؟ کتنے کی خریدی؟ اس بابت بھی تحقیقات کا جواب نہیں دیا۔

نیب نے میر شکیل الرحمان کے جواب کا جائزہ لینا شروع کر دیا، جبکہ اراضی سے متعلق ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

میر شکیل دوپہر تین بجے نیب میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل پانچ مارچ کو بھی ان کی پیش ہوئی تھی۔

جنگ گروپ کا مؤقف

ترجمان جنگ گروپ کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری قانونی طریقے سے بے نقاب کریں گے، ایسے تمام کیسز پہلے ہی جھوٹے ثابت ہو چکے۔

ترجمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر پہلے بھی کئی من گھڑت الزامات لگائے گئے جو جھوٹے ثابت ہوئے، ان پر سیاسی لوگوں، بیرون ملک سے فنڈز لینے کے بھی الزامات لگے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

ترجمان نے کہا کہ جنگ گروپ کے اخباروں، جیو نیوز کےچینلز کو بند اور ان کا بائیکاٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ جعلی ڈگری بنانے والی کمپنی کے شکایت کنندہ کیخلاف تمام مقدمات جیتا ہے اور جیتے گا۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ نیب نے دھمکیاں دیں کہ اس کے خلاف رپورٹنگ، پروگرامز پر چینلز کو بند کردیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ، جیو کے رپورٹرز اور پروڈیوسرز کو نیب نے 18 ماہ میں کئی دھمکی آمیز نوٹس دیے، نیب کامؤقف تھا کہ انکے ادارے کو آئینی تحفظ حاصل ہے لہٰذا تنقید نہیں ہو سکتی۔

نیب لاہور کے میرشکیل الرحمان سے سوالات

1۔ کیا آپ کبھی محمد علی ولد مہتاب علی سے ذاتی طور پرملے؟ اگر ہاں تو کب اور کہاں ملے؟

2۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ محمد علی کب فوت ہوئے؟ کیا آپ انکے قانونی ورثا کے نام بتاسکتے ہیں؟

3۔ محمد علی کے قانونی ورثا سے پہلی بار کب کہاں اور کیسے ملاقات ہوئی؟ ان کے کونسے بچے آپ سے ملے تھے؟

4۔ انہوں نے آپ کو ہی کیوں اپنا مختار عام مقرر کیا؟ اس کی وجہ کیاتھی؟ کیا اس کے عوض آپ کو کوئی ادائیگی کی گئی؟ اگر کی گئی تو کتنی؟ ادائیگی کا طریقہ کار کیا تھا؟

5۔ ہدایت علی وغیرہ کے جنرل اٹارنی کی حیثیت سے آپ نے پہلی بار کس مقصد کیلئے ایل ڈی اے سے رابطہ کیا؟

یہ بھی جانیں: نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

6۔ آپ کی درخواست پر ایل ڈی اے کا ردعمل کیا تھا؟

7۔ ایل ڈی اے کی ایگزیمپشن پالیسی کے تحت آپ کو ایک کنال کے 15 سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں ہوسکتے، کیا وجہ تھی کہ آپ کو ایک کنال کے 54 پلاٹ دے دیئے گئے وہ بھی ایک ہی بلاک میں؟

8۔ کیا آپ کو 54 پلاٹوں کی ایگزیمپشن کا معاملہ منظوری کیلئے کبھی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بھیجا گیا؟

9۔ کیا آپ کا 54 کنال کے پلاٹس کی ایگزیمپشن کا کیس وزیراعلیٰ نے منظور کیا تھا؟ یا انہوں نے کوئی اعتراضات اٹھائے تھے؟

10۔ ایگزیمپشن لیٹر کے قواعد وضوابط کے مطابق آپ نے اپنی اراضی کے باقی 70 فیصد حصہ سے ایل ڈی اے کے حق میں دستبردار ہونا تھا۔ کیا آپ اس اراضی سے دستبردار ہوئے؟ اگر دستبردارہوئے تو اراضی کی کن دستاویزات کے تحت اور کب ؟

11۔ آپ کوایل ڈی اے کی جانب سے 2 گلیوں کیلئے تقریباً دو سے تین کنال اضافی اراضی دی گئی، کیا آپ نے اس اراضی کیلئے کوئی ادائیگی کی؟ اگر ادائیگی کی تو کتنی؟

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کر لیا

12۔ کیا ایل ڈی اے نے اضافی اراضی کی قیمت کے بقایا جات اور بلڈنگ پیریڈ کی توسیع پر سرچارج کے حوالے سے آپ کو آگاہ کیا؟

13۔ جب آپ نے محمد علی کے وارثان نے مختار عام حاصل کیا تو ایک لوکل کمیشن مقررکیا گیا، کیا آپ انہیں جانتے ہیں؟

14۔ لوکل کمیشن نے محمد علی کے ورثا سے دستخط اور نشانات انگوٹھا کہاں اور کب لئے گئے؟

15۔ جب ہدایت علی وغیرہ کے دستخط اور نشانات انگوٹھا لئے گئے تو کیا وہاں گائوں کا نمبردار، کونسلر یا کوئی دیگر قابل ذکرشخص موجود تھا؟

16۔ کیا آپ ہدایت علی وغیرہ کے گھر گئے تھے؟ اگر ہاں تو بتائیں ان کا گھر کہاں واقع تھا؟

17۔ آپ نے ہدایت علی وغیرہ کے مختار عام کی حیثیت سے اپنی اہلیہ اور بچوں کے حق میں بیع نامہ تیار کیا۔ رقم کی ادائیگی کیسے کی؟کتنی رقم ادا کی گئی؟ کس نے رقم ادا کی اور کس کو ادائیگی کی گئی؟

18۔ کیا رقم کی کوئی ادائیگی سب رجسٹرار کے سامنے کی گئی؟ اگر ہاں تو کتنی رقم سب رجسٹرار کے سامنے ادا کی گئی؟

19۔ یہ پلاٹ بعد میں آپ کے بیوی بچوں سے آپ کے نام ٹرانسفر ہوگئے، یہ گفٹ ڈیڈ زبانی تھا یا تحریری؟

20۔ اپنے ان بچوں کے نام اور ان کی عمریں بتائیں جو آپ کے نام یہ پلاٹس ٹرانسفر کرتے وقت نابالغ تھے۔

21۔ جب یہ پلاٹ آپ کو گفٹ کئے گئے تو کیا آپ نے اپنے بچوں سے اس وقت کوئی بیان حلفی لیا تھا؟

22۔ جب نابالغ بچوں نے پلاٹس آپ کو گفٹ یا فروخت کئے تو کیا آپ نے گارڈین کورٹ سے کوئی اجازت نامہ لیا تھا؟ اگر لیا تھا تو کس عدالت سے؟ متعلقہ عدالت کا نام، اور فیصلے کی تاریخ سے آگاہ کریں۔

23۔ جب آپ نے مختار عام حاصل کیا تو کیا آپ نے اراضی کا خود وزٹ کیا تھا؟ اگر ہاں تو کیا آپ اراضی کی لوکشن بتاسکتے ہیں؟

24۔ آپ نے جس اراضی کیلئے مختار عام لیا وہ مختلف لوکیشنز پر تین حصوں میں ہونے کی بجائے ایک ہی جگہ پر کمپیکٹ حالت میں تھی، آپ نے ایک ہی جگہ ایک ہی بلاک میں کمپیکٹ حالت میں 54 پلاٹ کیسے حاصل کرلئے؟

25۔ کیا آپ اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے ذاتی طور پر ملے تھے؟آپ کے ایگزیمپشن کیس کی سمری منظوری کیلئے کس نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی؟

26۔ دو گلیوں کی اراضی بھی آپ کو فروخت کی گئی۔ کیا آپ جانتے تھے کہ عام گزرگاہ کی اراضی کسی شخص کو فروخت نہیں کی جاسکتی؟ اس ترجیحی سلوک کی کیا وجوہات تھیں؟


متعلقہ خبریں