مریم نواز کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟۔

مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں؟ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کو آپ کے دیے ہوئے دکھوں اور دردوں کا مداوا بڑے احسن انداز سے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اب آپ مزید گمراہ نہیں کر سکتے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ جب بھی لیگی قیادت اقتدار سے محروم ہوئی، انہوں نے پاکستان رہنا پسند نہیں کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے سویلین اور عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفا کی، جنہیں آپ ہمیشہ ساتھ لے گئیں۔


متعلقہ خبریں