تمام اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دے دیا۔

سعودی محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق تمام رہائشی اور اقامہ ہولڈر کو واپسی کیلئے 72 گھنٹے دے دئیے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

نوٹس کے مطابق اسی دورانیے میں تمام عمرہ زائرین کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن نے پاکستانیوں کی سعودی عرب سے واپسی کے لیے ہنگامی انتظامات کرلیے ہیں۔

سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ایک پرواز پی کے 763/764 اسلام آباد سے جدہ بروز اتوار چلائی جائے گی۔

دوسری پرواز پی کے 717/718 کراچی سے مدینہ منورہ بروز ہفتہ چلائی جائے گی جبکہ تیسری پرواز پی کے 767/768 کراچی سے جدہ بروز ہفتہ چکائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں