کورونا: سندھ میں ناصر شاہ کو مدارس کے حوالے سے اہم ٹاسک مل گیا

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: حکومت سندھ نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ انہیں مدارس بند کرانے کے لیے وفاق المدارس کے علمائے کرام سے گفت و شنید کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کو یہ ٹاسک سندھ کابینہ کے اجلاس میں تفویض کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے کے تمام اسکولوں کو 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے منعقد ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو کہا گیا ہے کہ وہ صوبے میں قائم تمام مدارس کو 30 مئی تک بند کرانے کے لیے وفاق المدارس کے علمائے کرام سے رابطہ کریں اور انہیں صوبائی کابینہ میں کیے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ناصر حسین شاہ وفاق المدارس کے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران تمام مدارس کو بھی 30 مئی تک بند کرنے کی تجویز دیں گے۔

کورونا: سندھ کابینہ نے عوامی اجتماعات سے گریز کا مشورہ دیدیا

سندھ کابینہ نے اپنے ہنگامی اجلاس میں عوام الناس کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات اور شادی بیاہ کی تقاریب سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں