جنگ گروپ کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان نیب

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  جنگ گروپ کی جانب سے ادارے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد, جھوٹے اور حقائق کے منافی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا ہے کہ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنے کی پالیسی پر اور آزادی صحافت پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کسی دباؤ میں آئے بغیر بدعنوان عناصر کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ میر شکیل الرحمان کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا جہاں نیب  قانون کے مطابق اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

یاد رہے کہ میرٹ کے برعکس پلاٹ حاصل کرنے کے الزام میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمان تفتیش کے لیے پیش ہوئے تاہم تفتیشی افسران کو مطمئن نہ کر سکے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

میر شکیل کو سابق وزیراعلیٰ نواز شریف سے مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں چون کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

میر شکیل الرحمان نے زمین کس سے خریدی؟ کتنے کی خریدی؟ اس بابت بھی تحقیقات کا جواب نہیں دیا۔

نیب نے میر شکیل الرحمان کے جواب کا جائزہ لینا شروع کر دیا، جبکہ اراضی سے متعلق ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

میر شکیل دوپہر تین بجے نیب میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل پانچ مارچ کو بھی ان کی پیش ہوئی تھی۔

جنگ گروپ کا مؤقف

ترجمان جنگ گروپ کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری قانونی طریقے سے بے نقاب کریں گے، ایسے تمام کیسز پہلے ہی جھوٹے ثابت ہو چکے۔

ترجمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پر پہلے بھی کئی من گھڑت الزامات لگائے گئے جو جھوٹے ثابت ہوئے، ان پر سیاسی لوگوں، بیرون ملک سے فنڈز لینے کے بھی الزامات لگے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

ترجمان نے کہا کہ جنگ گروپ کے اخباروں، جیو نیوز کےچینلز کو بند اور ان کا بائیکاٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ جعلی ڈگری بنانے والی کمپنی کے شکایت کنندہ کیخلاف تمام مقدمات جیتا ہے اور جیتے گا۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ نیب نے دھمکیاں دیں کہ اس کے خلاف رپورٹنگ، پروگرامز پر چینلز کو بند کردیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ، جیو کے رپورٹرز اور پروڈیوسرز کو نیب نے 18 ماہ میں کئی دھمکی آمیز نوٹس دیے، نیب کامؤقف تھا کہ انکے ادارے کو آئینی تحفظ حاصل ہے لہٰذا تنقید نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں