اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری

اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری

اسکردو: بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں تلاش کرنے کے لیے عوامی مہم شروع کردی گئی ہے۔ عوامی مہم عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی سربراہی میں جائے وقوع روندو کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

محمد علی سدپارہ نےدنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت ایک بار پھر سر کرلی

دو دن قبل راولپنڈی سے اسکردو جانے والی کوسٹر روندو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں دریا برد ہونے والے 15 افراد کی نعشیں نکال لی گئی تھیں۔ نعشیں دریائے سندھ سے نکالی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر اسکردو نے بھی تصدیق کی تھی کہ جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ 13 نعشوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوسٹر حادثے میں کل 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا تھا کہ زخمیوں کی امداد اور نعشوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ہم نیوز نے اسکردو سے بتایا ہے کہ محمد علی سدپارہ کی قیادت میں 50 نوجوانوں پر مشتمل ٹیم دریا برد ہونے والوں کی نعشوں کی تلاش میں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کی اکثریت کوہ پیماؤں پر مشتمل ہے۔

اسکردو:14 سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک نوجوان کوہ پیما شبیر حسین کی نعش بھی نہیں ملی ہے جب کہ امدادی ادارے تمام نعشوں کی تلاش میں دن رات مصروف ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق علاقہ مکینوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ محمد علی سدپارہ کی سربراہی میں جانے والی عوامی ٹیم کی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کریں۔

ناقص سڑکوں، تیز رفتاری اور خراب ڈرائیونگ کے باعث پاکستان میں ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اسکردو بس حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی

جماعت اسلامی کراچی کے مرحوم رہنما اورسابق رکن سندھ اسمبلی نصر اللہ شجیع بھی کئی سال قبل اس وقت دریائے سندھ کی تند وتیز لہروں کی نظر ہوگئے تھے جب انہوں ںے اپنے ہمراہ پکنک منانے جانے والے اسکول کے بچوں کو ریکسیو کرنے کی کوشش کی تھی۔ کئی روز کی تلاش کے بعد ان کی نعش کو بھی تیز رفتار دریائے سندھ کی موجوں سے نہیں ڈھونڈا جا سکا تھا۔


متعلقہ خبریں