لاہور: بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

لاہور: بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

فائل فوٹو


لاہور:شہر میں ہونے والی بارش سے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کا نظام شدید متاثر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

لاہور الیکٹرک پاور کمپنی (لیسکو) میں بد عنوانی کا انکشاف

ہم نیوز نے لیسکو کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شہر میں تقریباً 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جب کہ دیگر فنی خرابیاں بھی پیدا ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت گلشن راوی. راوی روڈ. بادامی باغ. عامر روڈ. چوبرجی. نواں کوٹ. شاہدرہ،  ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، مغل پورہ، ہربنس پورہ، تاج باغ اور راج گڑھ سمیت اندرون شہر کے دیگر کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی بندش سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے  ہیں۔

لیسکو صارفین لاکھوں روپے مالیت کے اضافی بل ادا کریں گے

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ فیڈرز کے ٹرپ کرنے سمیت پیدا ہونے والی فنی خرابیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بارش کے رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں