کورونا: وفاقی پولیس کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استشنیٰ

آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے ملازمین کو بائیو میٹرک کے ذریعے حاضری سے استشنیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔

کورونا کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

ہم نیوز کے مطابق بائیو میٹرک حاضری سے استشنیٰ دفتر میں کام کرنے والے ایڈمن بلاک کے ملازمین کو دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ جاری کردہ حکمنامے کے تحت 31 مارچ تک ایڈمن بلاک کے ملازمین کی حاضری کا اندراج رجسٹرپر کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے سبب پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تمام برانچز کے انچارجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں