عثمان بزدار کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا، رہنما ن لیگ نشاط ڈاہا


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار سے میرا پرانا تعلق ہے وہ کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثم ر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پاس میں کسی ممبر کو لیکر نہیں گیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران غیر مشروط حمایت کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ممبران آگے پیچھے دیکھ رہے ہیں مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے انہیں چاہیے کہ وہ ممبران کو بلائیں اور ان کی بات سنیں۔

 


متعلقہ خبریں