نیب کچا ہاتھ ڈال کے سرکاری دال کھلا کر کلین چٹ نہ دے، وزیر مملکت

الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی، علی محمد خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر نیب نے ہاتھ ڈالنا ہے تو پکا ہاتھ ڈالے وگرنہ گرفتاریاں کرکے کلین چٹ مت دے۔

فیصلے میں سقم موجود ہے، وفاقی حکومت اپیل کر سکتی ہے، علی محمد خان

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کچا ہاتھ ڈال کر سرکاری دال کھلا کے کلین چٹ نہ دے۔

اسی پروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ابھی تک پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سنیٹائزر باکسز میں سنیٹائرزرز نہیں ہیں۔

میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے علاوہ کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ اس قدر متحرک نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب: کورونا کے حوالے سے انتظامات نا مکمل

ایم این اے ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ اسکریننگ ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسکولوں کو بند کیا گیا تو بچے آن لائن کیسے پڑھیں گے؟ کوئی پالیسی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں