کورونا: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کردیا گیا۔ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا جو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

کورونا وائرس: سندھ کے تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ سینٹرز 15 مارچ تک بند رہیں گے

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ نے تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کے ساتھ ہی نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے 30 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے پہلے ہی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر15 مارچ تک بند کردیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔

کورونا سےمتعلق اجلاس: ہمیں اپنی سرحدیں بند کر دینی چاہئیں، وزیراعلی سندھ

انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعتوں کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں