صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کھانسی، بخار، دمہ یا زکام ہے تو گھر پر نماز پڑھیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن کچھ باتوں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ وضو گھر پر کریں اور 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں، جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں، سنت اور نوافل گھر جا کر ادا کریں۔


متعلقہ خبریں