ڈزنی ورلڈ 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان


امریکی ریاست فلوریڈا اور پیرس کے ڈزنی ورلڈ کو بھی 15 مارچ سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکے رہ گیا ہے اور دنیا بھر میں پھیلنے والے وائرس سے شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے گیارہ ڈزنی پارکس کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

سالانہ دو کروڑ سے زائد سیاح ڈزنی ورلڈ کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی جانیں: بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

دنیا بھر میں 127 ممالک کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کے پاکستان میں اب تک 21 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں تقریباً 5000 ہزار افراد موت کی وادی میں سوچکے ہیں۔

چین میں تین ہزار ایک سو انہتر افراد چل بسے، ایران میں چار سو انتیس، اسپین میں چھیاسی، جنوبی کوریا میں چھیاسٹھ، اور فرانس میں اڑتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں چالیس، اور برطانیہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، بھارت میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا گیا

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے کیسز کی تعداد میں23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اٹلی میں ایک سو نواسی افراد کی ہلاکت کے ساتھ  مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی ہے۔

ایک پاکستانی شہری بھی اٹلی میں ہلاک ہوا ہے۔ اٹلی میں دکانیں اور اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں بستروں کی کمی کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے زیادہ عمر والے افراد کو آئی سی یو میں نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت میں بھی ایک 76 سالہ شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا جس کی تصدیق وہاں کے حکام نے کردی ہے۔


متعلقہ خبریں