پی ایس ایل 2020 میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے لگائے جو اب تک 23 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار لگاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

ڈنک نے سات میچوں میں اب تک 266 رنز کی اوسط اور 186 کے اسٹرائیک ریٹ سے 266 رنز بنا رکھے ہیں۔

فہرست میں دوسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ہے جنہوں نے اب تک 15 چھکے لگائے ہیں۔

وہ 41.83 کی اوسط اور 166.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 251 رنز بناچکے ہیں۔

یہ بھی جانیں: کنگز نے قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دس وکٹوں سے شکست دے دی

شاداب کی ہی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے 15 چھکے لگائے ہیں۔ وہ 35.42 کی اوسط اور 147.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے ٹورنامنٹ میں 248 رنز بناچکے ہیں۔

پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز حیدر علی 14 چھکوں کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

آج پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے بعد شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر یہ اعداد و شمار تبدیل ہوجائیں گے۔

تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی ہدایت پر یہ اور کراچی میں ہونے والے دیگر میچز خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گی۔


متعلقہ خبریں