پی سی بی کا پی ایس ایل 2020 شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے کے بعد پی ایس ایل کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت کے پیش نظر انہیں خواہش کے مطابق  لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی سیٹیں بک کرالیں

پی سی بی کی جانب سے یہ آپشن ملنے کے بعد کراچی کنگز سےایلکس ہیلز، ملتان سلطانز سےرائیلی روسو اور جیمز ونس، پشاور زلمی سےٹام بنٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ اسٹون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سےجیسن رائے اور ٹائمل ملز نے وطن واپسی کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی جب کہ متبادل کھلاڑیوں کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020 میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس سلسلے میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہے ہیں اور لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ  تمام ٹیموں کے مالکان سے رابطے میں رہیں گے۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا شیڈول میچ آج رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بند دروازوں میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں