پنجاب میں تعلیمی ادارے فوری بند کرنے پر غور شروع

تعلیمی ایمرجنسی

لاہور: جان لیوا مرض کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب میں تعلیمی ادارے فوری بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت محکمے کے اعلی افسران کا اجلاس جاری جس کے دوران اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم حکام کے مطابق پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کی حاضریاں بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند رہیں گے

وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے، اپنے بچوں اور اساتذہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

سی ای او پرویز اختر کے مطابق بچوں کی صحت کو لیکر والدین بہت زیادہ پریشان ہیں، اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں