ڈاکٹر ظفر مرزا پر ماسک اسمگل کرنے کا الزام

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پر ماسک اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا الزام ہے کہ انہوں نے  ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے20ملین فیس ماسک بیرون ملک سمگل کروائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف نے ماسکوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

خیال رہے کہ  چند روز قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کے پیکٹوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی تھی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر سرجیکل ماسکس کی برآمدات پہ پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ اندرون ملک ناجائز منافع خوری میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف بھی انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ ادارے سخت کارروائی کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں