کورونا وائرس: سندھ میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان


کراچی: کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر سندھ بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ یافتہ قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات سندھ  نصرت حسین کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر یہ اقدام قیدیوں کو ریلیف دینے کیلئے کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر کی جیلوں میں کم سے کم قیدی رکھے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ  بھر میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ  کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ کے تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ سینٹرز 15 مارچ تک بند رہیں گے

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ نے تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کے ساتھ ہی نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں