کورونا کا خطرہ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز منسوخ


نئی دہلی: کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کےدرمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم دہلی سے فوری وطن واپس روانہ ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے کوروناوائرس کےسبب انڈین پریمئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے  15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی سیٹیں بک کرالیں

قبل ازیں کورونا وائرس کے سبب بھارتی کرکٹ نے بورڈ نے دہلی میں ہونے والےآئی پی ایل کے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث بھارت میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جو 29 فروری کو مشرق وسطیٰ سے واپس آیا اور پانچ مارچ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ بھارت میں اس تاحال کورونا کے 78 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلے منسوخ ہو رہے ہیں اور پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی واپس جا رہے ہیں۔

اسپین کی فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں