سلطانز نے زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو (پی ایس ایل) کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں ملتان نے پشاور جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ۔

پشاور کی جانب سے امام الحق نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

سلطانز کی جانب سے ذیشان اشرف 52 ، خوش دل شاہ 30 ، کپتان شان مسعود 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے 3 جبکہ محمد عامر خان، حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ سے قبل ہی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو بڑا دھچکہ لگا ہے، کورونا وائرس کے سبب ٹیم کے اہم کھلاڑی اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم میں چار بین الاقوامی کھلاڑی لازمی کھیلانے کی شرط ختم کر دی ہے، تمام ٹیمیں مقامی کھلاڑیوں کو کھلا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں