ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، جامعات اور مدارس پانچ اپریل تک بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو ملکی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اس آرڈر کا اطلاق کالج، نارمل اور پروفیشنل سمیت تمام اداروں پر ہوتا ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے پنجاب میں جاری نویں کلاس امتحانات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے، متعلقہ اسکولوں اور بورڈوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں۔

دوسری جانب وزارت تعلیم نے وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سوموار 6 اپریل 2020 سے دوبارہ کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں