کورونا وائرس: ’آئندہ 15روز کیلئے تمام بارڈرز بند کرنا پڑیں گے‘

بھارتی وزیر دفاع آکر دیکھ لیں کتنے کشمیری ان کے ساتھ ہیں، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آئندہ 15 روز کے لیے تمام بارڈرز کو بند کرنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے تمام داخلی راستون پر اقدامات کو مزید سخت کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام پریشان نہ ہوں، حکومت نے پل پل کی خبررکھی ہوئی ہے۔ ملک میں بڑے بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ اللہ کا کرم ہے پاکستان میں وبا قابو میں ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: فیس بک پاکستان کی مدد کو آگیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف کراچی، اسلام آباد ، لاہور سے پروازیں اڑیں گی۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹس بند کردی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور میں تبلیغی جماعت کا رائے ونڈ اجتماع بھی مختصر کردیا گیا ہے۔ شادی ہالز اور دیگر عوامی مقامات پر ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں