پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکول 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے صوبے بھر کے تمام اسکولز 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کی صحت پہلی ترجیح ہے، بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ پہلے احتیاط کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

Shafqat Mahmood@Shafqat_Mahmood

In a meeting of the National Security Committee presided over PM Imran Khan, it has been decided to close all educational institutions in the country till April 5. This includes all schools and universities, public and private, vocational institutions and madaris.

1,811 people are talking about this

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، جامعات اور مدارس پانچ اپریل تک بند رہیں گے۔

Shafqat Mahmood@Shafqat_Mahmood

The situation regarding closure of all educational institutions in the country would be reviewed by the Ministry of Education on 27th March and further decisions taken.

500 people are talking about this

شفقت محمود نے بتایا کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو ملکی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اس آرڈر کا اطلاق کالج، نارمل اور پروفیشنل سمیت تمام اداروں پر ہوتا ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے پنجاب میں جاری نویں کلاس امتحانات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے، متعلقہ اسکولوں اور بورڈوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں۔

دوسری جانب وزارت تعلیم نے وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سوموار 6 اپریل 2020 سے دوبارہ کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں