آزاد کشمیر: حکومت کا تمام تعلیمی ادارے چھ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

مظفر آباد : حکومت آزاد کشمیر نے کورونا کے خطرے کے باعث  تمام تعلیمی ادارے چھ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ‏عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام میلے فیسٹیولز ، مذہبی اجتماعات اور شادی کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ‏آزاد کشمیر میں کل سے ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں