ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی


کراچی: کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے تھری میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

تیموریہ پولیس کے مطابق ملزموں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت  پر شہری پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا موٹرسائیکل اسکواڈ فائرنگ کی آوازسن کرموقع پرپہنچا تھا اور ملزمان سے فائرنک کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار یاسر بھی زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکتیں، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو بھی شدید زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

تیموریہ پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکار، راہگیر اور مبینہ ملزم کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں