کروناوائرس: ٹرمپ آج امریکہ میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کریں گے


واشنگٹن: عالمی وبا کروناوائرس بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ آج ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے اعلان آج کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سٹافورڈ ایکٹ کے تحت ہنگامی حالت کے نفاذ  کے بعد وفاقی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کو مزید مدد فراہم کرسکے گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ ملک بھر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان امریکی وقت کے مطابق تین بجے کریں گے۔

خبر رساں ادرے کے مطابق صدر ٹرمپ پر متعدی بیماری سے نمٹنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کو ریاستوں اور مقامی حکومتوں کو تباہی سے نمٹنے والے فنڈز کی فراہمی اور معاوت کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی عوام سے کورونا وائرس سے نہ گھبرانے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے سال زکام سے اس 37 ہزار امریکی جاں بحق ہوئے تھے لیکن کوئی چیز بند نہیں ہوئی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ زکام سے امریکہ میں اوسطاً 27 سے 70 ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں، لیکن کوئی چیز بند نہیں ہوتی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 546 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 اموات ہوئی ہیں۔  گھبرانے کے بجائے اس بارے میں سوچیں۔

دریں اثناء امریکی شہر نیویارک میں 500 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گورنر نیویارک کے مطابق پابندی کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

دریں اثناء کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر انگلینڈ میں  ہونے والے مقامی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ انگلینڈ میں مقامی انتخابات 7 مئی کو ہونا تھے۔


متعلقہ خبریں