کورونا وائرس کا خطرہ، برطانیہ میں مقامی انتخابات ملتوی


لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مقامی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مقامی انتخابات لگ بھگ 118 انگلش کونسلوں ، لندن اسمبلی ، میئر لندن اور سات علاقائی میئروں کے لیے ہونا تھے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے بڑھ گئی ہے، تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق اس وقت یہ عالمی وبا 5081 افراد کو نگل چکی ہے۔

کورونا وائرس سے 1 لاکھ 38 ہزار 240 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 70 ہزار 718 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی اور فرانس میں کورونا کیسز بڑھ گئے

چین کے صوبے ووہان سے شروع ہونے والی یہ بیماری اس وقت عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک کی معیشتیں متاثر ہو چکی ہیں، ایئرلائنز اور ہوٹلز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

چین کے بعد کورونا وائرس ایران اور اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے کیسز کی تعداد میں23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اٹلی میں تاحال ایک ہزار سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

پورے ملک میں اس وقت 15,113 افراد متاثر ہیں جن میں سے 1153 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 1016 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1258 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سمیت کئی نامور شخصیات کورونا وائرس کی شکار

دنیا کی دو بڑی طاقتوں، چین اور امریکہ کے درمیان بھی الزام تراشی شروع ہو گئی ہے۔

چین نےامریکہ پرکورونا وائرس کے حیاتیاتی حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں امریکی فوج کا ہاتھ ہوسکتا ہے اور امریکہ کو اس کی وضاحت دینی پڑے گی۔

 


متعلقہ خبریں