پاک فوج میں بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر تقرری کی منظوری

پاک آرمی

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 36 بریگیڈئیرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

آئی ایس پی کے اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئراحمد بلال، بریگیڈیئرمحمد شہبازتبسم، بریگیڈیئرظفرعباس، بریگیڈیئرعمران اللہ شامل ہیں۔

ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئرافتخار حسن چوہدری اور بریگیڈئیرمحمد عمربشیر بھی شامل ہیں۔

دیگر افسروں میں  بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئر ارشد محمود، شامل ہیں۔

اسی طرح آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے 11 بریگیڈیئرز کی بھی ترقی کی منظوری دی گئی جن میں بریگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر، بریگیڈیئر محمود سلطان، بریگیڈیئر حفیظ الدین اور بریگیڈیئر عبیرہ چوہدری شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں