کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5420 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس  اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ  افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔

ایران میں پانچ سو چودہ اور برطانیہ میں11 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ سو بہتر نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار دو سو انہتر ہوگئی ہے۔

امریکہ میں بھی قومی ایمرجنسی کے نافذ کر دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے سرحدیں بند کرنے اور یورپ سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اٹلی میں 17 ہزار660 افراد متاثر ہیں جب میں سے 1328 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اٹلی میں اب تک1266 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں