سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی

سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پرپابندی لگادی

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب نے کورانا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

مریضوں میں 33 سعودی اور 53  غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48  کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام اقامہ ہولڈرز کو سعودی عرب واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس

سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دیا تھا تاہم 24 گھنٹے پہلے ہی غیر ملکی پراوزیں بند کر دی ہیں۔ سعودی عرب نے تمام عمرہ زائرین کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایات کی تھی۔

حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور چند روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں