وسیم اکرم نے 1991 کی کرکٹ کِٹ کو کیوں بہترین قرار دیا

وسیم اکرم نے 1991 کرکٹ کِٹ کو بہترین کیوں قرار دیا

فائل فوٹو


دنیا کے بہترین گیند باز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1999 کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ کو بہترین قرار دے دیا ہے۔

وسیم اکرم نے تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں مجھے پاکستانی ٹیم کی یہ کِٹ پسند ہے  کیونکہ “یہ ہماری قوم کے رنگوں ، زبان اور جھنڈے کی بہترین نمائندگی تھی۔

بائیں بازو سے گیند بازی کرنے والے وسیم اکرم نے لکھا کہ پاکستان کیلئے کھیلنے یہ وردی پہننا بھی قابل فخر تھا۔ یہ ون ڈے کی بہترین کٹ تھی جو میں نے پہنی یہ ہماری قوموں کے رنگ ، زبان اور جھنڈے کی بہترین نمائندگی تھی۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم نے1999 کے کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی تھی اور وہ 2003 کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ 1999 کے فائنل میں پہنچا تھا لیکن آخری مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مات ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں