سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی طے پا گئی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔

سجل اور احد کی شادی کی تقریبات کا خوبصورت آغاز جوڑی کی ’مایوں‘ کی رنگارنگ تقریب سے کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تصاویر میں سجل علی کو نارنجی رنگ کے لہنگے میں ملبوس جب کہ احد رضا میر کو  سادہ سفید شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ان کے ذاتی اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر نہیں کی گئیں بلکہ ان کے فین پیجز اور دوستوں کے ذریعے ہی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں