کورونا وائرس : فضل الرحمان نے اپنے طے شدہ جلسے منسوخ کر دیے


اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا وائرس کے باعث اپنے طے شدہ سیاسی جلسے منسوخ کر دیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5420 اموات

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔

انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کورونا وائرس سے بچائوں کی تدابیر سے اگاہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے

ایک پریس کانفرنس میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 23مارچ کی پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن باضابطہ اعلان آئی ایس پی آر کرے گا۔

حکومت نے تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، ملک میں دو ہفتوں کے لیے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی، سینما،تھیٹر ہالز بھی بند کر دیے گئے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس اموات واقع ہوچکی ہیں جبکہ 135 ممالک میں ایک لاکھ 45 ہزار 5 سو افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار دو سو 56 ہے۔


متعلقہ خبریں