پمز اسپتال میں زیرعلاج تین مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

pims پمز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پمز اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ وہاں زیرعلاج تین مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پانچ مشبہ مریض کورونا آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دو روز قبل امریکہ سے آنے والی کورونا سے متاثرہ ایک مریضہ کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہوگئی

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 28 ہے، جن میں 15 افراد سندھ سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں بھی تین کیس سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک بھر میں صحت ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کر دیے گئے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل کا فارمیٹ بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور پلے آف میچز کو سیمی فائنل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔  دونوں سیمی فائنل سترہ مارچ اور فائنل اٹھارہ مارچ کو ہو گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق لاہور میں بھی پی ایس ایل کے میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5420 اموات

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔

اٹلی میں 17 ہزار660 افراد متاثر ہیں جب میں سے 1328 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اٹلی میں اب تک1266 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ایران بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں پانچ سو چودہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں11 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں