کورونا وائرس: سانحہ کرائسٹ چرچ کی یادگاری تقریب منسوخ

People place flowers near the police cordon for the Linwood Islamic Centre, as they gather to support a remembrance for the victims of last week’s mosque shooting in Christchurch, New Zealand, March 22, 2019. REUTERS/SNPA/David Alexander ATTENTION EDITORS – NO RESALES. NO ARCHIVES


ویلنگٹن: کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے ایک سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب کورونا وائرس کے خطرے کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا اس بابت کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے لیے قومی یادگاری تقریب منسوخ کی گئی۔

انتظامی کمیٹی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ تقریب میں پورے ملک سے لوگوں کی آمد متوقع تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین بنیں گے شاہ سلمان کے مہمانان خاص

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں موجود افراد پر سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 47 زخمی ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا کے شہری برینٹن ٹیرینٹ نے 15 مارچ کو دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو شہید و زخمی کیا تھا۔ دہشت گرد پر 50 افراد کو قتل اور39 کے اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں