احد رضا میر اور سجل علی نے زندگی بھر کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا


اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں سادگی سے ہوئی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی پر مداحوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ہم ٹی وی کے شاہکار ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں سجل اور احد رضا میر کی جوڑی ہٹ رہی۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سجل علی کو گلابی عروسی جوڑے میں ملبوس جب کہ احد رضا میر کو سفید رنگ کی شیروانی  میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ابوظہبی میں دونوں کا نکاح سادگی سے ہوا۔

احدرضا میر اور سجل علی ہم ٹی وی کے ڈرامہ، یہ دل میرا، میں میاں بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب نکاح خواں دولہے کا نام ہی بھول گئے اور احمد رضا میر کہہ گئے تو پھر ساتھ بیٹھے افراد نے نکاح خواں کو دولہے کا نام یاد کرایا۔

سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنا نام بدل کر سجل احد میر کر دیا۔


متعلقہ خبریں