کورونا وائرس : پنجاب کے چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارکس تین ہفتوں کے لیے بند


لاہور : صوبہ پنجاب کے تمام چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارک تین ہفتوں کے لیے بند کئے گئے ہیں، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے انتظامی معاملات معمول کے مطابق چلتے رہیں گے.

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے محکمہ ماہی پروری و جنگلی حیات نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر چڑیا گھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔

کمیٹی صوبے کے چڑیا گھروں ، وائلڈ لائف پارکس ، بریڈینگ فارمز سمیت پرائیوٹ فارمز کے معاملے میں آگاہی فراہم کرے گی۔

صوبائی منسٹر ملک اسد علی کھوکھر کمیٹی کی خود بھی نگرانی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے.


متعلقہ خبریں