کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا


کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 کے اٹھائیسواں میچ میں کراچی کنگز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز سے ہارنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹد پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز سے آؤٹ ہوگیا۔

جیتنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 137 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ کپتان عماد وسیم نے 26 رنز بنا سکے، جبکہ بابر اعظم نے 18 اور کیمرون ڈیل پورٹ نے 11 رنز بنائے۔

اسی طرح  کیڈویک والٹن نے 11 اور افتخار احمد نے ایک رن بنایا۔ عمید آصف 13 اور کرس جارڈن 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

کراچی کنز کی طرف سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ موسیٰ،ظفر،عاکف اور رومان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔  اسلام آباد یونائیٹد کے حسین طلعت 37 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ فل سالٹ 25، رضوان حسین 17 رنز اور کولن انگرم 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان 12 اور آصف علی 2 رنز بنا سکے۔ ظفر گوہر 13 اور فہیم اشرف 12 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے عمید آصف،عماد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ لے لی۔ کرس جارڈن اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس جیتنے کے بعد عماد وسیم نے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اچھی جگہ بالنگ کریں گے تو نتیجہ بھی اچھا آئے گا۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے ایلکدس ہیلز کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی سیٹیں بک کرالیں

اسلام آباد یونائیڈڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

اسلام آباد یونائیڈڈ کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم ہے، انہوں نے 9 میچ کھیلے ہیں جن میں سے صرف 3 میں انہیں فتح میسر ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے، انہوں نے 8 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ تین میں انہیں شکست ہوئی ہے۔

کراچی کنگز نے 9 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں