سندھ کے سرکاری افسران پر سفری پابندی عائد

سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق سندھ میں تعینات کوئی بھی افسر ہوائی یا زمینی سفر نہیں کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ  کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کوخط لکھ کر آگاہ کردیں۔

آج کے تمام سندھ میں تمام میٹنگز میں افسران ویڈیو لنک کے شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تفتان سے سات بسوں میں 293 زائرین سکھر پہنچے ہیں

کمشنر سکھر  نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 80 زائرین کے نمونے جمع کر کے کراچی بھجوائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام زائرین کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھاجائے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ تمام زائرین کے کمروں میں ٹی وی سیٹ رکھوائے جائیں تاکہ نیوز چینل دیکھ سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نیا ٹیسٹ سامنے آیا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں آج 19 ٹیسٹ کیے ہیں،4 افراد کے نتائج آگئے ہیں، ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 15 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سے آنے والے مریض کے اہلخانہ اور ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء کراچی شادی ہال اسیوسی ایشن نے آج سے ہی شادی ہالوں میں تقریبات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے مطابق پابندی تک شادی ہالوں میں تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ پابندی کی تارِیخوں میں بکنگ کرانے والے افراد کو ریفنڈ یا تاریخ میں توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہال ایسوسی ایشن کا کوئی بھی ممبر شادی کی تقریب منعقد کرتا ہے تو وہ خون زمہ دار ہوگا اور اس کی ممبر شپ منسوخ کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں