سندھ میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے جس کے بعد ایک ہی دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مجموعی طور پر سندھ میں کورونا  وائرس کے کیسزکی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سترہ میں سے دومریض صحتیاب ہو چکے ہیں، 15 مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جو نیا مریض سامنے آیا ہے،اُس کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پمز اسپتال میں زیرعلاج تین مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

انہیں بتایا گیا کہ مریض کے والد یورپ سے واپس پاکستان آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مریض کے والد کےبھی سیمپل لینے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل سندھ میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ متاثرہ شخص سعودی عرب سے کراچی آیا تھا، مریض کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں بھی تین افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پانچ مشبہ مریض کورونا آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دو روز قبل امریکہ سے آنے والی کورونا سے متاثرہ ایک مریضہ کی حالت تشویشناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں