پنجاب حکومت ایران سے لوٹنے والے 662 زائرین کی تلاش میں

رجمان چیف سیکرٹری آفس کا دعویٰ ہے کہ تمام 4513 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت کوایران سے واپس آنے والے 662 زائرین کی تلاش ہے جن کی کورونا اسکریننگ تاحال نہیں ہو سکی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایران سے 4362 زائرین پنجاب آئے جبکہ وزیرصحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابتک 3700 زائرین کی سکرینگ ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی زائرین کو ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: درجنوں زائرین قرنطینہ سنٹر سے بھاگ نکلے

یاد رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی 5 ہزار زائرین کا حساب پنجاب حکومت سے مانگ چکے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق پنجاب میں زائرین کی بڑی تعداد کی اسکریننگ نہیں ہوئی تھی۔

پنجاب حکومت نے زائرین کو ایران بھجوانے والے ٹور آپریٹرز سے بھی رابطے کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے رابطے کر لییے۔

وزیر صحت پنجاب کے ترجمان نے بھی سوالات ملنے کے باوجود جواب نہیں دیے تاہم ترجمان چیف سیکرٹری آفس کا دعویٰ ہے کہ تمام 4513 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس : پنجاب کے چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارکس تین ہفتوں کے لیے بند

پنجاب حکومت اب تک 3 ہزار کے قریب چینی باشندوں کی بھی اسکریننگ کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں