کورونا وائرس: زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے مشکل میں


لاہور: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شادی ہالوں میں تقریبات پر پابندی کے بعد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے مشکل میں پھنس گئے۔

ایک طرف کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیے ہیں تو دوسری طرف شادی میں بندھنے والے جوڑے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ایک دولہے کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے پہلے بتادینا چاہیے تھا تاکہ وہ شادی ہال وغیرہ کی بکنگ نہ کرواتا اور مہمانوں کو مدعو نہ کرتا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت  کی جانب سے شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کرنے کے بعد پکوان سینٹرز والوں کو کھانوں کے آرڈرز فوری منسوخ کرنا پڑ گئے

حفاظتی اقدامات کی غرض سے صوبائی حکومت نے شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز اور مارکیز کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ شادیوں کی تقاریب ملتوی ہونے پر پکوان سینٹرز والے مشکلات کا شکار ہیں

مالی نقصان پر پریشان پکوان سینٹرز کے مالکان کہتے ہیں کورونا کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں مگر حکمران ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے آسانیاں پیدا ہوں۔


متعلقہ خبریں