اسد شفیق، عمیر بن یوسف پی ایس ایل کا حصہ بن گئے


لاہور: غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان سے روانگی کے بعد کرکٹر اسد شفیق اور عمیر بن یوسف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا حصہ بن گئے۔

ملتان سلطانز کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل 2 غیر ملکی کرکٹرز جیمز ونس اور رائیلی روسو کی لیگ سے دستبردار ہونے کے بعد ایونٹ کے آئندہ میچوں کے لیے ملتان سلطانز نے اسد شفیق کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ اسد شفیق پی ایس ایل فائیو کی سلور کٹیگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سلطانز نے یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان کرکٹر عمیر بن یوسف کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ عمیر بن یوسف کا انتخاب ایمرجنگ کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل جیسن رائے اور ٹائمل ملز ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔ کیمو پاؤل بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

متبادل کھلاڑیوں کی حیثیت سے اسد شفیق اور عمیر بن یوسف کے ناموں کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں