امریکہ کا برطانیہ، آئرلینڈ پر بھی سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ


واشنگٹن: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ پر بھی سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور آئرلینڈ پر سفری پابندی لگانے کے امریکی فیصلے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امریکہ یورپی ممالک پر پہلے ہی سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کروناوائرس: ٹرمپ آج امریکہ میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کریں گے

دریں اثناء کوروناوائرس  کے خوف کے سبب عراقی کردستان میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اربیل اور سلیمانیہ کی سڑکوں پر مارچ کرنا شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں کوروناوائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک اور 93 متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں