امریکی صدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

فوٹو: فائل


واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا  ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس  اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ  افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

چین میں صرف تین نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تین ہزار177 تک پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس : پنجاب کے چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارکس تین ہفتوں کے لیے بند

ایران میں پانچ سو چودہ اور برطانیہ میں11 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں