کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار 65 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 386 ہو گئی اور 75 ہزار 967 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چین میں مزید 10 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 199 ہو گئی جبکہ 66 ہزار 931 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی جبکہ مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا میں بھی مزید 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 75 ہو گئی۔ اٹلی میں اب تک 1 ہزار 441 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ایران میں اموات کی تعداد 724 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسپین میں تیسری درجے کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جو 15 روز کے لیے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کے مفت ٹیسٹ کہاں سے کروائیں؟

شام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جو اگلے ماہ ہونے تھے۔

لیبیا میں بھی سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور لیبیا کے فضائی اور بحری اڈے بھی جلد مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں