کورونا وائرس: ناقص انتظامات پر لاہور کے ایم ایس سروسز اسپتال تبدیل

کورونا وائرس: ناقص انتظامات پر لاہور کے ایم ایس سروسز اسپتال تبدیل

فوٹو: فائل


لاہور: کورونا وائرس سے نمٹنے کے ناقص انتظامات پر ایم ایس سروسز اسپتال کو تبدیل کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر اسلم چیمہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر افتخار کو نیا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہم نیوز نے گزشتہ روز سروسز اسپتال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات نہ ہونے کی خبر نشر کی تھی۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان نے پاکستان میں سخت حفاظتی انتظامات کا اعلان کر دیا ہے اور کسی بھی عوامی اجتماعات کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 17، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں 5 مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب گلگت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جو پمز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئی اور انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کی شکار

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر دو افراد صحت یا ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں